اقوام متحدہ نے بقایا جات ادا نہ کرنے پر پندرہ ملکوں کا ووٹنگ کا حق معطل کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا ایک خط رکن ملک میں تقسیم کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ پندرہ ملک ابھی تک اقوام متحدہ کے اخراجات کے لیے
سالانہ رقم ادا نہیں کر پائے اور اِس بنیاد پر بقایاجات اداکرنے تک اْن کا رائے شماری یا ووٹنگ میں شریک ہونے کا حق معطل رہے گا۔
ان میں سب سے اہم ملک وینزویلا ہے، جو سکیورٹی کونسل کا بھی رکن ہے۔ ابتدائی فہرست میں ایران بھی شامل تھا لیکن اْس نے بقایا جات جمعہ سے قبل ادا کر دیے ہیں۔ ادائیگی نہ کرنے والوں میں بحرین، لیبیا اور مالی بھی شامل ہیں۔